ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / این ایس جی میں بھارت کی انٹری پر روسی صدر پوٹن نے کہا، مخالفت پر چین سے کریں گے بات

این ایس جی میں بھارت کی انٹری پر روسی صدر پوٹن نے کہا، مخالفت پر چین سے کریں گے بات

Sun, 19 Jun 2016 01:00:49    S.O. News Service

سینٹ پیٹرز برگ18جون(آئی این ایس انڈیا)جوہری سپلائر گروپ (این ایس جی) میں بھارت کی رکنیت کی حمایت روس نے حمایت کرنے کا بھروسہ دیا ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو سیول میں ہونے والی میٹنگ میں اٹھائیں گے۔پیر سے NSGارکان کی میٹنگ ہونے والی ہے۔پوٹن نے’’انڈیا ٹوڈے‘‘سے خاص بات چیت میں کہا کہ وہ ایمانداری سے بھارت کی رکنیت کو لے کرNSGکے اجلاس میں بحث کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین سے بھی بات چیت کریں گے کہ آخر وہ کس بنیادپرہندوستان کی رکنیت کی مخالفت کر رہے ہیں۔تاہم پوٹن نے کہا کہ قوانین کے مطابق ہی آخری فیصلہ لیا جائے گا۔ساتھ ہی پوٹن نے کہا کہ جتنے نئے ممالک نے رکنیت کیلئے اپیل کی ہے کہ ان کے بارے میں 48ارکان NSGٹیم میٹنگ میں غورکرے گی۔انڈیا ٹوڈے گروپ کے ادارتی ڈائریکٹر راج چیگپپا سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اقتصادی فورم پر خاص گفتگو کے دوران روسی صدر نے بھارت کی حمایت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کو جوہری سے متعلق مسائل پرتعاون کیلئے تیارہے۔لیکن اسے بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہ کر ہی عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جوہری سلامتی کولے کرہندوستان بھی ہمیشہ سے فعال رہا ہے


Share: